ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بی جے پی لیڈر کرن سنگھ تور اور مہیش گری کو بچا رہی ہے دہلی پولیس:دلیپ پانڈے

بی جے پی لیڈر کرن سنگھ تور اور مہیش گری کو بچا رہی ہے دہلی پولیس:دلیپ پانڈے

Tue, 21 Jun 2016 00:33:42    S.O. News Service

نئی دہلی، 20جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)عام آدمی پارٹی ایک بار پھر یہ مطالبہ کرتی ہے کہ این ڈی ایم سی اسٹیٹ افسر ایم ایم خان قتل کیس میں دہلی پولیس بی جے پی لیڈر کرن سنگھ تور اور بی جے پی رہنما مہیش گری کو فوری طور پر گرفتار کرے اور اس قتل میں ان دونوں بی جے پی لیڈروں کے کردار کی تحقیقات کرے۔اس موضوع پر پریس کو خطاب کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے قومی ترجمان اور دہلی کنوینردلیپ پانڈے نے کہا کہ یہ بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ دہلی میں جو قاتلوں کا ساتھ دیتے ہیں وہ تو کھلے عام گھوم رہے ہیں اورجومتاثرین کی آواز اٹھاتے تو ان کے گھر کے سامنے ملزم دھرنے پر بیٹھ جاتے ہیں، دہلی پولیس خاموش تماشائی بن کر یہ سب کچھ دیکھتی ہے۔یہ انتہائی شرمناک ہے کہ دہلی پولیس اس معاملے میں بی جے پی لیڈروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے جبکہ ہم نے کئی بار وہ تمام ثبوت پیش کر چکے ہیں جس سے یہ صاف ہو جاتا ہے کہ بی جے پی لیڈر کرن سنگھ توراوربی جے پی رہنما مہیش گری کا کردار ایم ایم خان قتل کیس میں ہے اور شک کی سوئی ان دونوں بی جے پی لیڈروں کی طرف گھومتی ہے۔بیمان تاجر رمیش کاکڑ نے ایم ایم خان کے قتل کی سپاری دی اور بی جے پی لیڈر اسی بیمان اور قاتل رمیش کاکڑ کی سفارش کرتے ہوئے ایم ایم خان کا تبادلہ کرنے سے متعلقہ خط ایل جی صاحب کو لکھتے ہیں۔ رمیش کاکڑ کے خط کے ساتھ بی جے پی رہنما مہیش گری اپنا کورنگ لیٹر لگا کر ایل جی صاحب کو بھیجتے ہیں اور خود رمیش کککڈ کو ساتھ لے کر ایل جی صاحب کے پاس جاتے ہیں اور کککڈکی سفارش کرتے ہیں۔ہم سارے خط ایک بار پھر میڈیا کے ذریعہ پورے ملک کے سامنے رکھ رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ دہلی پولیس ہمارے ان ثبوتوں کا نوٹس لے کر دونوں بی جے پی لیڈروں کوگرفتارکرے گی اور ان کے خلاف تحقیقات کرے گی تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے ۔ساتھ ہی دلیپ پانڈے نے کہا کہ ایک قاتل کا ساتھ دینے والا بی جے پی رہنما وزیر اعلیٰ کے گھر کے باہر بیٹھ کر دھرنا کر رہا ہے اور دہلی پولیس نہ ان کواٹھارہی ہے اور نہ ہی انہیں گرفتار کر رہی ہے۔اب دہلی کے عوام اور ملک کے عوام خود دیکھ رہی ہے کہ دھرنا پارٹی کون سی ہے اور عوام کے کام کرنے والی پارٹی کون سی ہے۔قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں بی جے پی رہنما مہیش گری بحث کی بات کرتے ہیں تو میں انہیں کہنا چاہوں گا کہ بحث ضرور ہوگی لیکن ایک انداز میں، پہلے کرنل صاحب کی گرفتاری ہوگی، پھر ایف آئی آر ہوگی، پھر جانچ ہوگی، پھر کورٹ میں چارج شیٹ فائل ہوگی اور پھر معزز عدالت کے سامنے اگر جج صاحب ہمیں بلائیں تو ہم پورے ثبوتوں کے ساتھ وہاں پہنچیں گے اور کورٹ کے سامنے ہی ایک صحت مند بحث کریں گے۔اگر گری جی اس کے لئے تیار ہیں تو براہ مہربانی وہ قانون پر عمل کریں ۔عام آدمی پارٹی یہ مطالبہ کرتی ہے کہ دہلی پولیس بھی قانون پر عمل کرتے ہوئے اور عوام کی خدمت کرتے ہوئے ایک سرکاری افسر کے قتل کے معاملے میں مناسب قدم اٹھاتے اور ملزمان کی گرفتاریاں کرے جن بی جے پی کے دو لیڈر بھی شامل ہیں اور ان کی جانچ کرے ۔


Share: